امریکا میں برفباری کا بدترین طوفان: مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی

امریکا میں یخ بستہ ہواؤں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برف باری کے بد ترین طوفان کے باعث  ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کاؤنٹیز میں 34 اموات رپورٹ ہوئیں۔

 نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ، نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔