حارث رؤف کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، فٹنس کی اپ ڈیٹ آگئی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انجری سے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے اپنی 2 ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انجری سے صحتیاب ہونے کے حوالے سے ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ’ الحمد اللہ اب بہتر محسوس کررہا ہوں آپ مجھے جلد دیکھیں گے، ویڈیو میں حارث کو بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں یو ایم ٹی یونیورسٹی دورے کے دوران طالب علم کے سوال پر بھی حارث کا کہنا تھا کہ وہ اب ٹھیک ہوگئے ہیں۔ مزید برآں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کی پلیئنگ الیون میں بھی حارث  رؤف کی شمولیت کی خبریں زیر گردش ہیں۔ یاد رہے کہ حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف  ٹیسٹ میچ میں  گیند پر گرنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد حارث کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔