کابینہ کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش کی گئی اور اجلاس کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کےلیے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کمیٹی نے انٹرنیشنل سروسز ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کے سپرد کردیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےت کہ نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے اور کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق جولائی 2022 کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔