خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی، عالمی دباؤ پر افغان طالبان کا مؤقف سامنے آگیا
کابل: خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی کے خلاف عالمی دباؤکے بعد افغان حکومت کابیان سامنے آگیا۔ افغان نگراں وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور خواتین کی تعلیم سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔
گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نے خبردارکیا تھاکہ پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہترکرنے میں ناکام رہیں گے اور پابندی واپس نہ لی تو اس کی قیمت چکانی ہوگی۔