پنجاب کابینہ تحلیل کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری
گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پنجاب کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا۔ سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب کابینہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالہٰی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب تک کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، اس نوٹی فکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔ واضح رہےکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نےمقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا تھا۔