اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ کرائیں گے: ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت  کی تترجمان  مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ ایک  بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ گورنرپنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار نہیں اور گورنرکے پاس اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانےکا اختیار بھی نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ راناثنااللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں، اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو  ان پرآئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے اور آج گورنرہاؤس کےباہر عوامی اعتماد کا فیصلہ  ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *