قلات میں شدید سردی سے منفی 6 ڈگری ہوگیا، میدانوں میں موجود پانی جم گیا

قلات میں شدید سردی نے ڈیرے جما لیے۔ قلات میں شدید سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہےجس کے باعث گلیوں اور  میدانوں میں موجود  پانی جم گیا ہے۔

اس کے علاوہ  ضلع  میں شدید سردی  کی وجہ سے گیس کی بھی قلت ہے اور  بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سرد موسم  میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *