ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دیدی
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ورلڈبینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کےاجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کےمطابق پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مددکے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے جن میں سے تین منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں جب کہ دیگر 2 منصوبے ماں اوربچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔