میسی کے نام ایک اور اعزاز، 2 بار گولڈن بال حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں دو بار گولڈن بال ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتا، قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جب کہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے و الے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جب کہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ( ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔ اس سے قبل میسی کو 2014 کے ورلڈکپ میں گولڈن بال کا اعزاز دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *