ہم نے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کردیا: امیرقطر
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہےکہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ فیفاورلڈکپ 2022 کےفائنل کے بعد ایک ٹوئٹ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ 2022 جیتنے پر ارجنٹینا کی ٹیم کو اور ساتھ ہی فرانس کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
امیر قطر کا کہنا تھا کہ میں تمام ٹیموں کے شاندار کھیل اور ان شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس نے دنیا کے لوگوں کو ہماری ثقافت اور ہماری اقدار کی اصلیت کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔
یال رہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔ فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔