بیٹے کیخلاف بیان، مسک کی والدہ نے امریکی ہوسٹ کو کھری کھری سنادیں
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی والدہ نے بیٹے کے لیے کی جانے والی امریکی ہوسٹ کی ٹوئٹ کو نفرت انگیز اور دھمکی آمیز قرار دیتے ہوئے اس کا جواب دیا ہے۔ امریکی ہوسٹ لیری ایلڈر نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی کہ ‘اگر ہٹلر، ماؤزے تنگ اور ایلون مسک ایک سڑک پر چل رہے ہیں اور کسی امریکی کو بندوق دی جائے جس میں دو گولیاں ہوں، وہ دونوں گولیاں ایلون مسک کے سینے میں اتارے گا’۔
ساتھ ہی لیری نے ٹوئٹر فائلز کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ایلون مسک کو ٹیگ کیا۔
اس ٹوئٹ پر ایلون کی والدہ مائے مسک نے جواب دیا اور کہا یہ نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ ہے۔ انہوں نے لکھا میں امید کرتی ہوں کہ آپ کی فیملی اور بچے نا ہوں کیونکہ ان کے لیے شرم کا مقام ہوگا۔ اس کے بعد ایلون مسک کی والدہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس ٹوئٹ کے باعث لیری کو رپورٹ کریں گی جس پر مسک نے جواب دیا کہ سب ٹھیک ہے۔