افغانستان: سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنے سے 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
افغانستان کے صوبے پروان میں ایک سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنےکے باعث 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق حادثہ صوبہ پروان کےدرہ سالنگ کی سرنگ میں پیش آیا جہاں ایندھن سے بھرا ٹینکر الٹنے سے اگ لگ گئی، سرنگ میں موجود کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ مرنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ٹینکر میں آگ لگنے سے سرنگ میں موجود دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ حادثے کے بعد سرنگ کو تاحکم ثانی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔