انجیلینا جولی اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کے عہدے سے دستبردار
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجیلینا جولی عہدے سے دستبردار ہوگئیں۔ ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر عہدہ چھوڑنےکا بتایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انجیلیناجولی 20 سال سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین و مہاجرین سے وابستہ تھیں۔
اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں انجیلینا جولی نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ کام کرتی رہوں گی،اپنی زندگی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے وقف کردی ہے، کافی عرصہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کیا، اب تھوڑا مختلف کام کرنا چاہتی ہوں۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیرکی حیثیت سے انجیلیناجولی 3 بار پاکستان آئیں، انجیلینا جولی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رواں برس اور 2010 میں پاکستان کادورہ کیا تھا۔ پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 2005 میں بھی انجیلیناجولی پاکستان آئی تھیں۔