عمران اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں نقصان اسی کا ہے: وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔ وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کیا وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہو گی، عمران خان کا ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔