کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے کی درخواست
اسلام آباد: کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے درخواست بھیجی ہے جبکہ ڈسکوز نے فی یونٹ بجلی 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی درخواستوں کی سماعت 27 دسمبر کو ہو گی۔