عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دیں تو ان کی گرفتاری میں آسانی ہوگی: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں ختم کر دیں تو عمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں ختم ہوئیں تو قانون انہیں ہاتھ میں لینا چاہے گا تو لے لے گا۔