ایران نے پاکستان سے ترجیحی تجارتی معاہدے میں درج تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹادی

ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینےکے لیے اہم اقدام کیا ہے۔  ترجمان ایرانی سفارت خانےکے مطابق  ایران نے ترجیحی تجارتی معاہدے یا پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ(پی ٹی اے) کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور  ایران نے پی ٹی اے معاہدے پر مارچ 2004 میں دستخط کیے تھے اور  وفاقی کابینہ نے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کی مئی 2005 میں توثیق کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ستمبر 2006 میں پاکستان ایران ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *