فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتا دی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں حکمران اتحاد کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتا دی۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہامپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلےعام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا، کہا کہ اسمبلیوں کو توڑنے کے لیے تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *