ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنز پرڈھیر، انگلینڈکی مجموعی برتری 281 رنز ہوگئی

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے، مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نےکی لیکن  ابرار احمد نے  زیک کرالی کو 3 رنز پر  رن آؤٹ کرتے ہوئے پویلین بھیج دیا۔ اس کے علاوہ ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ابرار نے ہی آؤٹ کیا۔ ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز  پاکستان ٹیم  پہلے سیشن سے قبل ہی 202  رنز  بناکر  آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے 5 وکٹ پر 202 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 281 رنزکی مجموعی برتری حاصل  ہوگئی ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے  2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا  تاہم  پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم  کے75  اور  پھر سعود شکیل کے 63  رنز  پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔  اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز  1،  محمد علی اور زاہد محمود صفر  آؤٹ اور  فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ  آؤٹ  رہے۔ دوسرے روز   پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز  پر  بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔
قومی ٹیم کی پانویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری  جب  جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد  جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی  جبکہ جیک لیچ ہی   محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں  زاہد محمود اور  فہیم اشرف  کی صورت مارک ووڈ نے لی۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔ جس کے بعد پہلے روز  پاکستان ٹیم سے  عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا  لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد  عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *