سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کی تھی۔ غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کاکہنا ہےکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ چار ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے، سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب ڈالر رکھے گا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی کے اثرات سے نبرد آزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گا۔
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *