وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نومبر میں ان کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ بھی بڑھی ہے۔
چینی سفیر سے اپنی ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چینی صدر جیانگ زی من کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ایک بااعتماد دوست تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔