پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے: شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر پی ٹی آئی کے سہولت کار سرگرم ہیں، فرد واحد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *