کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی  اور اسٹیبلشمنٹ میں  دراڑ  پڑے اور  خلیج ہو۔

ایک  نیوز پروگرام’ کیپیٹل ٹاک ‘میں گفتگو کرتے  ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور  میں  ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے  تھی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے، یہ کامیاب ہونے چاہئیں، سال 2025 تبدیلی کا سال ہے بانی پی ٹی آئی اس سال باہر آجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *