چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑا دھچکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے،  بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ جمع کرانے کے لیے توسیع مانگی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں ٹورنامنٹ کے قریب جا کر اسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے دبئی میں اپنا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *