کراچی میں سردی زور پکڑنے لگی، درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کم ہوگیا

کراچی میں سردی اپنا زور  پکڑتی جا رہی ہے جس کے سبب آج درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 2 دن کے مقابلے میں آج درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *