ٹرمپ کا نامزد کردہ ایف بی آئی ڈائریکٹر امریکی اسٹیبلشمنٹ کیلئے بم شیل

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے معروف وکیل اور اپنے دوست کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے پر نامزد کریں گے۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور  وہ امریکی عوام کے تحفظ کیلئے کام کرتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹرکی توثیق کرے گی، کاش پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا وفادار کہا جاتا ہے۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ کاش پٹیل کی بطور ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزدگی اسٹیبلشمنٹ کیلئے بم شیل ہے۔

امریکی میڈیا  کے مطابق کاش پٹیل نے دعویٰ کیا تھا کہ 2020 میں امریکی الیکشن چرائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *