ورلڈکپ کوالیفائر: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی
آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے بڑی شکست دے دی۔
سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
تاہم لاگوس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
ورلڈکپ کوالیفائر: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی
نائیجیریا کے خلاف آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور آئیوری کوسٹ کے 7 بیٹرز ایک بھی رن نہ بنا سکے۔
نائیجیریا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 271 رنز بنائے تھے جس میں سلیم 112 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم آٹھویں اوور میں محض 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ آئیوری کوسٹ مغربی افریقا کا ایک ملک ہے۔