واٹس ایپ صارفین کیلئے وائس نوٹ ٹرانسکرائب کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ  ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کررہا ہے جو صارفین کے لیے مزید  آسانی پیدا کرے گا۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے وائس نوٹ کو اب ٹرانسکرائب کرنے کی سہولت سے جوڑ رہا ہے۔

 وائس نوٹ ٹرانسکرائب کام کیسے کرتا ہے؟

ٹرانسکرائب فیچر بنیادی طور پر آڈیو چیٹ کو لفظ بہ لفظ ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ میں کیسے حاصل کیا جاسکے گا؟

صرف چند اسٹیپ پر عمل کرکے آپ اس فیچر کو حاصل کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے وائس نوٹ کرنا ہے اور پھر واٹس ایپ آپ کو ٹرانسکرائب کا آپشن دے گا، جسے آپ کلک کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے آپ کا یہ میسج 90 ایم بی سے کم نہ ہو اور یوں وائس نوٹ کا متن آپ کو وائس نوٹ کے نیچے نظر آئے گا۔

واٹس ایپ کی یہ سہولت صرف موبائل فون میں دستیاب ہوگی اور آپ اسے واٹس ایپ ویب پر نہیں دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی زبان میں ہوگا، اس کے علاوہ واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس سے آپ کے میسج محفوظ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *