سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ  بھی 2 ہزار 143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *