معمولی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر  میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق2500 روپے اضافے  کے بعد ملک میں  سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ  2144 روپے  اضافے کے بعد 2 لاکھ31 ہزار 396  روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالراضافے کے بعد  2 ہزار 587 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *