سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لیکر جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں: جسٹس منصور شاہ

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سارے مقدمات آئینی بینچز میں لیکر نہ جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے اوور بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی تو ابھی زیر التوا ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بینچ میں جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں

سپریم کورٹ کے فاضل جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

عدالت نے سوئی نادرن کے زائد بلنگ کیس کو نمٹا دیا اور کہا کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *