پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد کم کردی، کپتان اور ہیڈ کوچ باہر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سلیکشن کمیٹی اراکین کی تعداد 5 کر دی۔
بورڈ نے گزشتہ ہفتے 7 سلیکٹرز کے ساتھ کمیٹی میں 4 نان ووٹنگ اراکین کو بھی شامل کیا تھا تاہم اب پی سی بی نے ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں صرف 5 اراکین شامل ہیں جس میں کپتان اور ہیڈ کوچ شامل نہیں۔
بورڈ کا بتانا ہےکہ سلیکشن کمیٹی کے 5 اراکین میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ شامل ہیں جب کہ پی سی بی نے نان ووٹنگ اراکین بھی ختم کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پلیئنگ الیون میں بھی سلیکٹرز کا کردار بڑھا دیا گیا ہے جس کے پیش نظر سلیکٹرز کوچ اور کپتان سے مشاورت کرکے ٹیم کا اعلان کریں گے، سلیکٹرز ہی پلیئنگ الیون کو کوچ اور کپتان کی مشاورت سے حتمی شکل دیں گے۔