آئینی ترامیم کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے مسودے پارلیمیٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کر دیے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام قائدین نے اپنے اپنے مجوزہ آئینی مسودے پر اظہار خیال کیا، پی ٹی آئی،جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنا مسودہ کمیٹی میں پیش کیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمیٹی کی کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں کا مؤقف سنا جائے، کوشش ہے اٹھارویں ترمیم کی طرح مشترکہ مسودے پر متفق ہو جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں دعا کرنے جا رہا ہوں کہ بہتری ہو، میں یقین رکھتا ہوں کہ دعاؤں کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے، اللہ سے جب رابطہ رکھتے ہیں تو اس میں بہتری ہوتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں، کل کمیٹی کا اجلاس 12 بجے پھر ہو گا، ہیجان کی کیفیت جو پیدا کر رکھی تھی وہ کم ازکم ختم ہو گئی ہے، ان ترامیم میں ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن کیا ہونی چاہیے، ان ترامیم میں آئینی عدالت کےقیام اور ججوں کی ٹرانسفر کیسے ہو گی، یہ چیزیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *