پی سی بی نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کیلئے اشتہار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

ہائی پرفارمنس کوچ، ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ میں معاونت کرے گا جب کہ ہائی پرفارمنس کوچ پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی ہیڈ کوچ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق5 سالہ تجربہ اور کم از کم لیول 2 کوچ درخواست دینے کے اہل ہیں، خواہشمند امیدوار 7 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دے دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *