وزارت آئی ٹی نے انٹرنیٹ سروس میں خلل ٹھیک کرنے کی تاریخ دیدی
اسلام آ باد: حکومت نے انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو ٹھیک کرنے کی نوید سنادی جس کیلئے تاریخ 24 ستمبر مقرر کر لی گئی۔
یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے تحر یری جواب میں کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی نے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا۔
ایوان کو بتایا گیا کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا۔
17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا،کٹاؤ کے باعث 1500جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی۔
انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا، فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022، فروری 2022 اور فروری 2021 کی خرابیوں کو چند گھنٹے میں حل کر لیا گیا۔