مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری آج پاکستان کا یوم آزادی منارہے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیری شہری آج پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منارہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے
قابض فوج کی کڑی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود مختلف اضلاع میں کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے، پوسٹرز پر’یوم آزادی مبارک‘ اور ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کےنعرے تحریر ہیں۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کل 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔