ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے برانز میڈل حاصل کرلیا

پاکستان نے بحرین میں ہونیوالی ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کرلیا۔

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم کا مقابلہ جاپان انڈر 18 ٹیم سے تھا جس میں پاکستان نے تین مرتبہ مسلسل اس ایونٹ کو جیتنے والی دفاعی چیمپئن ٹیم کو مکمل آؤٹ کلاس کردیا اور حریف کو مکمل بے بس کیے رکھا۔

پاکستان نے مقابلہ 13-25، 21-25 اور 17-25 سے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 18 ٹیم کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چین نے شکست دی تھی۔

پاکستان نے اس ایونٹ کے ٹاپ 4 میں جگہ حاصل کرکے اگلے سال ہونے والی ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ 2008 کے بعد پاکستان کا کسی بھی ایج گروپ کی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پہلا میڈل ہے، پاکستان نے 2008 میں ایشین انڈر 20 چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن نے پاکستان انڈر 18 ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایشین چیمپئن شپ میں انڈر 18 ٹیم کی پرفارمنس سے ثابت ہوتا ہےکہ ملک میں والی بال کا مستقبل کافی روشن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *