شوگر ایڈوائزری بورڈ نے قیمت میں اضافےکے باوجود مزید چینی برآمدکرنےکی سفارش کردی

اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ  نے  ریٹیل قیمت میں اضافےکے باوجود مزید چینی برآمد کرنےکی سفارش کردی۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ  اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری  بورڈ نے ریٹیل قیمت میں اضافےکے باوجود مزید  چینی برآمد کرنےکی سفارش کی۔  وفاقی وزیر رانا تنویرکی سربراہی میں شوگربورڈ نے40 ہزار ٹن مزید چینی برآمدکرنےکی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری روکنےکا فیصلہ کیا تھا تاہم شوگر  ایڈوائزری بورڈ  نے موجودہ  برآمد روکنے کے  بجائے مزید چینی کی برآمد کے لیے سفارش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  مقررہ  بینچ مارک  سے چینی کی ریٹیل قیمت 2.56  روپےفی کلوبڑھ چکی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق  چینی کی ریٹیل پرائس مقررہ  بینچ مارک سے 11جولائی کو ہی زیادہ ہوگئی تھی، چینی کی ریٹیل قیمت میں 11 جولائی 2024 کے بعد سے مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 29 جولائی کو مقررہ  بینچ  مارک سے 2.56 وپے کلو بڑھ چکی ہے، ای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک145 روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا جب کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت147 روپے 71  پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ  چینی کی ریٹیل قیمتوں سے شوگر ملز مالکان کا کوئی تعلق نہیں، چینی کی ایکس مل قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

خیال رہےکہ  وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔کابینہ کے فیصلےکے مطابق ریٹیل یا ایکس مل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد روک دی جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *