ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قمیت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قمیت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قمیت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

جولائی میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قمیت 2 ہزار 769 روپے66 پیسےتھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *