پیرس اولمپکس: 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستان کے احمد درانی کا آخری نمبر

پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستان کے احمد درانی اپنی ہیٹ میں آخری نمبر پر رہے۔

200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔

احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے، احمد درانی کی 200 میٹر فری اسٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔

احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *