9 مئی کیسز: پولیس ٹیم فارنزک لیبارٹری ارکان کیساتھ عمران سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کے لیے لاہور پولیس ٹیم کی اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔

لاہور فارنزک سائنس لیبارٹری کے ارکان بھی پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے مقدمات میں 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہوا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 جولائی کو گرفتار کیا گیا اور درخواست 15 جولائی کو دائر کی گئی جس پر وکیل پی ٹی آئی نے درخواست واپس لے لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *