پولز میں آپ کی شکست دکھائی دے رہی ہے: نینسی پلوسی کی بائیڈن سے مبینہ کال گفتگو

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کی صدر جوبائیڈن سے فون کال پرمبینہ گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے صدر سے کہا کہ  پولز سے پتا چلتا ہےکہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک ذریعہ نے بتایا ہےکہ نینسی پلوسی اور بائیڈن کے درمیان بات چیت گزشتہ ہفتےہوئی تھی  اور  اس گفتگو میں پلوسی نے بائیڈن کوکہا کہ پولز سے پتا چلتا ہےکہ وہ صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی نے بائیڈن کوبتایا کہ پولز میں ان کی شکست دکھائی دے رہی ہے، نینسی نے بتایا کہ پولزکے مطابق بائیڈن ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے لہٰذا بائیڈن کا انتخاب لڑنا ڈیموکریٹس کی جیت کے امکان کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کی گفتگوکے ردعمل میں بائیڈن نے پولز سے متعلق دفاعی اندازاختیار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس ایسے پولز ہیں جوکامیابی کا بتا تے ہیں، کسی ذریعہ نے اشارہ نہیں دیا کہ پیلوسی سمجھتی ہیں کہ بائیڈن کو انتخابی دوڑسے باہر ہوجانا چاہیے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر پرمنحصر ہےکہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخاب لڑیں گے یا نہیں، ہم س

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *