برطانوی انتخابات میں پارلیمانی امیدواروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ، حکام کے متاثرہ افراد سے رابطے
برطانیہ میں انتخابات کے دوران پارلیمانی امیدواروں کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کے معاملے پر برطانوی حکام نے متاثرہ افراد سے رابطے کیے گئے۔
برطانیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران امیدواروں کے انتخابی دفاتر پر ہتھوڑوں سے حملہ کیا گیا، سیاسی رہنماؤں کی میٹنگز میں خلل ڈالا گیا، لوگوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹے گئے، اراکین پارلیمنٹ کی فلم بندی کی گئی، پیچھا کیا گیا، نائجل فراج پر ملک شیک اور دیگر اشیا پھینکی گئی تھیں۔
انتخابات میں حصہ لینے والے کئی پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے بدسلوکی اور ہراساں کیے جانے کی شکایات کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ 4 جولائی 2024 کو برطانیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی نے 650 میں سے 411 سیٹیں جیت کر واضح برتری حاصل کی تھی جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو 121 نشستیں ملی تھیں۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد لیبر پارٹی نے سر کئیر اسٹارمر کو برطانیہ کا وزیراعظم مقرر کیا جس کی منظور شاہ چارلس نے بھی دی۔