نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا کل مری میں ہونیوالا اجلاس ملتوی
نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا کل مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ن لیگ کی جانب سے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہونا تھی۔
تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔