وزیراعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع
دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانا روانہ ہوگئے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آستانا میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف سربراہی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم کی آج روسی صدرپیوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔