جے یو آئی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے کہا کہ سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن 2018 سے کہیں زیادہ دھاندلی شدہ ہیں، الیکشن کمیشن ناکام ہوا، اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں مداخلت کی، نتائج بنائے گئے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ادارے انتخابات سے دور رہیں، کوئی مداخلت نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کسی قیمت پر ہمیں قبول نہیں، انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجلس شوریٰ نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کو سیاسی عمل قرار دیا، حکومت میں اتنا خم نہیں ہے کہ وہ ہماری شکایات کا ازالہ کرسکے، معاملہ بڑا سنجیدہ ہے، یہ مسئلہ کسی ایک سیاسی جماعت کو منانے کا نہیں بلکہ ایک مستقل مسئلہ ہے۔