ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی

قومی ٹیم  کےکپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت  بھارت کے سوریا کمار یادیو ، انگلینڈ کے  فل سالٹ ، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی

رینکنگ میں  بھارت کے سوریا کمار یادیو سے نمبر ون بیٹر کی پوزیشن چھن گئی ہے، سوریا کمار دسمبر 2023 سے نمبر ون بیٹر تھے تاہم اب  آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 4 درجے ترقی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں  نمبر ون  بیٹر بن گئے ہیں۔

رینکنگ میں  سوریا کمار یادیو دوسرے،  فل سالٹ تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ کے تحت ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس 4 درجے ترقی کے بعد 10 ویں،افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 5 درجے ترقی کے بعد 11ویں ، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو 14 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک  10 درجے ترقی کے بعد  15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 ٹی ٹو ئنٹی آل  راؤنڈرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی

 ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوبارہ نمبر ون  اور افغانستان کے محمد نبی 2  درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے ہاردیک پانڈیا  4 درجے ترقی کے بعد  تیسرے نمبر  جب کہ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں اس رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم 11 نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے، افغانستان کے راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

رینکنگ میں وانندو ہسارنگا تیسرے،  جوش ہیزل ووڈ چوتھے ، عقیل حسین پانچویں  اور ایڈم زمپا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 رینکنگ میں بھارت کے کلدیپ یادیو  نے لمبی چھلانگ  لگاتے ہوئے  20 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن  حاصل کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *