زرتاج گل قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے  زرتاج گل کو  قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں صاحبزادہ محبوب سلطان کی جگہ زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزدکیا جب کہ زین قریشی اور احمد چھٹہ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بھی  زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیصلے کی ابھی اطلاع دی گئی ہے۔

سنی اتحادکونسل کے سربراہ حامد رضا پیر کے دن اسپیکر قومی اسمبلی کو نئی نامزدگیوں سےآگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *