ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی۔
نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 9 گیندیں قبل پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا
پہلی اننگز
نیمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپر جے بی کوٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پہلی اننگز میں نمیبین کپتان گرہارڈ ایراسمس نے شاندا بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، زین گرین 28 اور نکولاس ڈیون 22 رنز اسکور کر پائے۔
پہلی اننگز میں اسکاٹ لینڈ کے بولر براڈ وہیل نے 4 اوورز میں 33 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ براڈ کیوری 2، کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل لیسک 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا
دوسری اننگز
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 47 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے، مائیکل لیسک 35، مائیکل جونز 26 اور برانڈن مک مولن 19 رنز اسکور کر پائے۔
نمیبیا کی جانب سے گرہارڈ ایراسمس نے 2، روبن ٹرمپلمن، ٹینجنی لنگیمنی اور برنارڈ شولز ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں۔