کوہلی ایکس پر سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے ایتھلیٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ایتھلیٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
ایتھلیٹس اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑنے کیلئے جہاں اپنے کھیل کو بہتر کررہے ہیں وہیں آج کے ڈیجیٹل دور میں وہ بھی فالوورز کی ریس کا حصہ ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ایتھلیٹس زیادہ فالورز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مختلف برانڈز کی تشہیر کا بھاری معاوضہ بھی حاصل کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر ویرات کوہلی نے برازیل کے فٹبالر نیمار کو ایکس پر فالوورز کی ریس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کوہلی ایکس پر سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے ایتھلیٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے
ویرات کوہلی ایکس پر 63.5 میلن فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ایتھلیٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیمار کے فالوورز کی تعداد 63.4 ہے۔
ایکس پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ایتھلیٹ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے ایکس فالوورز کی تعداد 111.4 ملین ہے۔